اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ہفتے کے دن جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ "یون بیانگ سے" سے ملاقات کے دوران داعش کو ایک خطرناک ترین دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے دہشت گرد گروہوں کی علاقائی اور عالمی حمایت کا بند کیا جانا بہت زیادہ ضروری ہے- بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے دنیا کے تمام ممالک کے لئے دہشت گرد گروہوں کے خطرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے شام کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض ممالک دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں، کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے پیش نظر جنوبی کوریا دہشت گردوں کی حمایت بند کرانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲